Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بنا لائنسس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

Now Reading:

کراچی میں بنا لائنسس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

کراچی میں بنا لائنسس گاڑی چلانے والوں کے لیے بُری خبر سامنے آ گئی ہے، پولیس نے جنوری سے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر آگاہی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونا ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے اور اس کے خلاف پولیس بھرپور اقدامات کرے گی۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس افسران کو شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کیے بغیر چیکنگ کرنی چاہیے اور لائسنس کی تصدیق سے پہلے انہیں پوچھنا چاہیے کہ ان کے پاس لائسنس ہے یا نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پہلی بار چالان کیا جائے گا، جب کہ دوسری بار فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Advertisement

آئی جی سندھ نے بتایا کہ آگاہی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے اور یہ 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ جنوری سے سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بھی اپنی پریس بریفنگ میں کراچی کی سڑکوں پر 65 لاکھ گاڑیاں ہونے کا ذکر کیا اور بتایا کہ 75 فیصد موٹر سائیکل سوار چھوٹی عمر کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم میں پہلی بار وارننگ دی جائے گی اور بعد میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس سال ٹریفک حادثات کے حوالے سے 355 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

یہ مہم ٹریفک قوانین کی پابندی اور شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر