سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے، پروٹیز کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے 129 رنز درکار ہیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن جنوبی افریقا کی مضبوط بولنگ لائن کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 211 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال 28، محمد رضوان 27، کپتان بابر اعظم 17، سعود شکیل 14، صائم ایوب 14، خرم شہزاد 11 اور نسیم شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد عباس 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے، جہاں ٹرسٹن اسٹبز 9، رائن رکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ایڈن مارکرم 47 اور کپتان ٹیمبا بووما 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
