Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب

Now Reading:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایٹ کے رکن ممالک کے ساتھ ان کی موجودگی ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے اجلاس کی میزبانی کے لیے مصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔

اسحاق ڈار نے اس بات کی اُمید ظاہر کی کہ اس اجلاس سے تمام رکن ممالک مستحکم ہوں گے اور وہ مشترکہ طور پر اس سے استفادہ کر سکیں گے۔

انہوں نے بنگلہ دیش کی تین سالہ سربراہی کی تعریف کی اور کہا کہ بنگلہ دیش کی کوششوں سے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ ملا ہے۔

نائب وزیراعظم نے غزہ کی ابتر صورتحال اور وہاں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان اور شام میں تشدد کی بڑھتی ہوئی صورتحال بھی باعث تشویش ہے۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے  غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان رکن ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت اور غذائی تحفظ پاکستان اور دیگر رکن ممالک کی اہم ترجیح ہے اور سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

اسحاق ڈار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے سفیر سہیل محمود کو ڈی ایٹ کے سیکریٹری جنرل کے طور پر نامزد کیا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ وزرائے خارجہ کونسل ان کے نام کی منظوری دے گی۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اختتاماً کہا کہ پاکستان ڈی ایٹ تنظیم کے مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر