
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر ونٹر پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بجلی کے صارفین کو مختلف اقسام کے ریلیف فراہم کیے جائیں گے۔
یہ پیکج دسمبر سے فروری تک تین ماہ کے لیے نافذ ہوگا۔
نیپرا کے مطابق، ونٹر پیکج کے تحت گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر گھریلو صارفین کو 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہو گی۔
صنعتی صارفین کو بھی اس پیکج سے فائدہ ہوگا، جس میں کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔
جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت فراہم کی جائے گی۔
تاہم، وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن نیپرا نے اس کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان صارفین کو بھی پیکج کے فوائد حاصل ہوں گے۔
اس پیکج کی میعاد تین ماہ (دسمبر تا فروری) تک ہوگی اور نیپرا نے اس فیصلے کے نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News