
صدرمملکت آصف زرداری نےمدارس رجسٹریشن ترمیمی ایكٹ 2024 پر دستخط کردیے (فائل فوٹو)
صدرمملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی ایكٹ 2024 پر دستخط کردیے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 صدرمملکت کے دستخط کے بعد ایکٹ بن گیا۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے بل سے متعلق سمری کی منظوری دی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے27 دسمبرکو سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایكٹ 2024 پر دستخط کیے ہیں۔ سوسائٹیزرجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کا بل 20 اکتوبرکو سینیٹ اور21 اکتوبرکوقومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا۔ صدرمملکت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 28 دسمبرکو جاری کیا۔
ایوانِ صدرکے مطابق آرڈیننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک ہوگا، مدارس اپنی مرضی سے وزارت صنعت و پیداوار یا وزارت تعلیم سے رجسٹر ہوسکیں گے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ کے سب سیکشن 5، 6، 7 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر صدرمملکت نے آرڈیننس کی سمری کی منظوری دی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کے لیےدستاویزپرنٹنگ پریس آف پاکستان کو بھیج دی۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے صدرمملکت کی طرف سے مدارس رجسٹریشن بل پردستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مدارس كى رجسٹريشن الحمد لله تمام معاملات حل ہوگئے، مدارس كى آزادی خود مختارى ہرصورت مقدم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News