
ملکی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی، احسن اقبال
پاکستان اور چین کے درمیان گوادر سے نئے ایئرپورٹ تک ایکسپریس وے کی تعمیر پر اتفاق ہو گیا ہے۔
اس منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات ہوئی۔
احسن اقبال نےمواصلات کےشعبےمیں چین کےتعاون کوسراہا، ملاقات میں گوادر بندرگاہ اور نئے ائرپورٹ کے مابین ایکسپریس وے کی تعمیر پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر کی چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی صدر سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں احسن اقبال نے کہا کہ روڈ انفرا اسٹرکچر سے ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی، ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، احسن اقبال نے خلائی سیٹلائٹ منصوبے کی فنانسنگ پر چینی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ترقی کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔
اس موقع پر چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی صدر مس ونگ شوننگ نے پاکستان میں معاشی بحالی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مضبوط رشتے میں بندھے ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے چین ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News