حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چائنہ انرجی انٹرنیشنل گروپ کے جنرل مینیجر وانگ ہوئی خوا سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چائنہ انرجی گروپ نے پاکستان میں 21 ارب ڈالر کے 12 توانائی منصوبوں کی سرمایہ کاری کی ہے، جن میں دو انتہائی اہم منصوبے سکھی کیناری (870 میگاواٹ) اور آزاد پتن (700 میگاواٹ) شامل ہیں۔
ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
احسن اقبال نے آزاد پتن ہائیڈرو پاور منصوبے کو پاکستان کے پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دو طرفہ تعاون اور علاقائی ترقی کی ایک بہترین مثال ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں چین کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
چائنہ انرجی گروپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، اور کمپنی کے جی ایم وانگ ہوئی خوا نے ممکنہ منصوبوں کے لیے مزید امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
