Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورنگی ناصرجمپ کے قریب ٹریفک حادثہ، 6 ماہ کا بچہ ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق

Now Reading:

کورنگی ناصرجمپ کے قریب ٹریفک حادثہ، 6 ماہ کا بچہ ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق

شہر قائد کے علاقے کورنگی ناصرجمپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 6 ماہ کا بچہ تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ اپنی ماں کی گود سے گر کر ڈمپر کے ٹائروں تلے آ گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس احمد نواز چیمہ نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی حتمی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے 700 سے زائد ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں اور غفلت برتنے والے ڈرائیورز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement

ڈی آئی جی احمد نواز نے بتایا کہ صنعتی ایریا میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے کی اجازت ہے، تاہم موٹرسائیکل سواروں کی حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی پر آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ تمام افراد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اور ایسے حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کر دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس قسم کے افسوسناک واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر