
محمد عباس کی شاندار بولنگ کے باوجود جنوبی افریقہ نے سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو 2 وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستانی بولرز نے 148 کے معمولی ہدف کا زبردست دفاع کیا۔ اور جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ کردئیے تھے لیکن کگیسا ربادا اور مارکو یانسن کی نویں وکٹ کی 51 رنز کی رفاقت نے میچ کا نتیجہ جنوبی افریقہ کے حق میں کردیا۔
محمد عباس نے دن کے آغاز سے میچ کے اختتام تک مسلسل بولنگ کی اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی مسلسل آؤٹ کرتے رہے تاہم ربادا اور یانسن ان کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔ اور پاکستان کو جیت سے محروم کردیا۔
محمد عباس نے 19.3 اوورز میں 54 رنز دے کر 6 وکٹ لیے۔ ان کی بولنگ جنوبی افریقہ کے لیے درد سر بن گئ تھی۔ آؤٹ سوئنگ اور ان کٹر گیندوں پر جنوبی افریقہ کا کوئ بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔
ان کا اسٹیمنا اور جذبہ قابل دید تھا۔ ان کا طویل اسپیل اس لحاظ سے زبردست تھا کہ وہ ایک سال کے وقفے کے بعد پاکستان ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ انھوں نے میراتھن اسپیل کرکے اپنی فٹنس اور اہلیت ثابت کردی۔
ایڈن مارکرم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جنہیں محمد عباس نے 37 رنز پر بولڈ کردیا۔ اس وقت مجموعی طور پر اسکور 62 رنز تھا۔
ٹمبا باووما آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جو محتاط انداز میں کھیل رہے تھے۔ وہ 40 رنز بناکر عباس کی گیند پر وکٹ کے ہیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ اگرچہ ری پلے کے مطابق وہ ناٹ آؤٹ تھے گیند ان کے پیڈ پر کگی تھی اس وقت اسکور 96 رنز تھا۔
محمد عباس اور نسیم شاہ نے اس موقع پر زبردست بولنگ کی اور یکے بعد دیگرے تین کھلاڑی آؤٹ کرکے سنسنی پھیلادی کائل ویرن کو نسیم شاہ نے 2 رنز پر بولڈ کردیا۔ ڈیوڈ بیڈنگھم کو عباس نے 14 رنز پر کیچ آؤٹ کرادیا۔ پہلی اننگز میں شاندار اننگز کھیلنے والے کوربن بوش صفر پر عباس کی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔
جنوبی افریقہ کے 99 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوجانے کے بعد جیت کی امیدیں ختم ہوگئ تھی۔ پاکستانی کیمپ میں اس وقت جیت کی امیدیں بہت بڑھ چکی تھی ایسا لگتا تھا کہ پاکستان مزید دو وکٹ جلد لیکر میچ کا اختتام کردے گا۔ لیکن کگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا۔ اور بے خوف اننگز کھیلی دونوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔ ربادا نے 26 گیندوں پر 31 رنز بناکر میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل
اگر آسٹریلیا مذید کوئی میچ نہیں ہارتا تو وہی فائنل میں ہوگا جبکہ انڈیا کو مزید دونوں ٹیسٹ جیتنے ہونگے۔
انڈیا جس کی ساری امیدیں پاکستان سے تھی اگر پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست دے دیتا تو انڈیا کا فائنل میں پہنچنا آسان ہوجاتا۔
سید حیدر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News