Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، صدر آصف زرداری

Now Reading:

پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، صدر آصف زرداری
صدر آصف زرداری

پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، صدر آصف زرداری

صدرمملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اورکاروبار کو ترجیح دے گا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اورمدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلٰی سندھ سید مرادعلی شاہ، صوبائی وزرا اور چین کے کونسل جنرل نے شرکت کی۔

صدرمملکت نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اورکاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔

وفد نے ملکی شعبہ صحت کی ترقی کے لیے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا، وفد نے معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہرکی۔

 صدرآصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اورچین اہم امورپرمشترکہ مفادات اور خیالات ہیں، پاکستان اورچین کے مابین کئی دہائیوں پرمحیط گہری دوستی ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ گوادرپورٹ کو ایک علاقائی تجارتی اوراقتصادی حب کے طورپرترقی دینا میرا وژن تھا، گوادربندرگاہ سے نہ صرف علاقائی روابط بہترہوں گے بلکہ علاقائی تجارت اوراقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا، پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اورکاروبار کو ترجیح دے گا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اورمدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

صدرآصف زرداری نے مزید کہا کہ سندھ میں چینی زبان کے کورسزمتعارف کرائے گئے ہیں، چینی زبان کے کورسز پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر