Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسلحہ استعمال کیا، پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہید ہوئے، سیکریٹری داخلہ

Now Reading:

احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسلحہ استعمال کیا، پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہید ہوئے، سیکریٹری داخلہ

سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغا نے کہا ہے کہ کسی بھی احتجاج یا مظاہرے کے لیے سات روز قبل درخواست دینا ضروری ہوتا ہے، تاہم حالیہ احتجاج کے دوران اس طرح کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور صبر کا مظاہرہ کیا، لیکن مظاہرین کی جانب سے شدید مزاحمت اور تشدد کی کارروائیاں کی گئیں۔

سیکریٹری داخلہ نے کہا مظاہرین کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا اور شواہد موجود ہیں کہ انہوں نے دستی بم، اسٹن گنز، پتھر، اور غلیلیں استعمال کیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلیو ایریا کے راستے میں متعدد درختوں کو آگ لگا دی گئی اور مظاہرین نے کچھ دفاتر کو بھی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ اس احتجاج میں رینجرز کے تین اہلکار اور پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوئے، یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ہماری فورسز کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

Advertisement

سیکریٹری داخلہ نے واضح کیا کہ ریڈ زون میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور پاک فوج بھی تعینات تھی، ہم یہ کسی صورت نہیں مانتے کہ فائرنگ کی گئی ہو، تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ہمارے بہت سے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کے دوران شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے انتہائی احتیاط اور صبر کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر