
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکیورٹی نظام کا معائنہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کے سیف سٹی سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سسٹمز کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، وزیر داخلہ محسن نقوی کو پبلک سیکیورٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی بریفنگ دی گئی، جس میں سعودی عرب کے سیکیورٹی نظام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ اس دوران، محسن نقوی نے پبلک سیکیورٹی کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات بھی کی۔
ملاقات کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ سیکیورٹی ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہو سکے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ “پاکستان سفارت کاروں کی حفاظت کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لا رہا ہے تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔”
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے سیکیورٹی ماڈل سے استفادہ کرنے سے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر ہوں گے اور جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News