Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کی مشترکہ نیوز کانفرنس، ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کی مشترکہ نیوز کانفرنس، ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں شہر میں حالیہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔

پولیس چیف نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران شہر قائد میں کئی ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں، جس میں شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ رواں سال اب تک 479 افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اور 345 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس حادثات میں شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اور اس مقصد کے لیے روایتی طریقوں سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کی ضرورت ہے، جو کہ حالیہ میٹنگز میں طے پایا ہے۔

پولیس چیف نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے خاص طور پر ہیوی ٹریفک، جیسے ڈمپرز، واٹر ٹینکرز اور ٹریلرز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان بڑی گاڑیوں کا عمل دخل 50 فیصد حادثات میں ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان بڑی گاڑیوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان بڑھائے جائیں گے۔ جاوید عالم اوڈھو نے تیز گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل سوار زیادہ تر ٹریفک حادثات کا شکار بنتے ہیں، اور ان حادثات کی زد میں 57 فیصد موٹرسائیکل سوار شہری جان سے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے اس بات پر زور دیا کہ ہیلمٹ پہننے کا رجحان بہت کم ہے، اور ہیلمٹ پہن کر حادثات میں جانی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات صنعتی علاقوں یا پورٹ کے اطراف میں ہوئے ہیں، جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی حادثات کی تعداد زیادہ ہے۔

ان علاقوں میں پولیس کی نفری بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے، اور ان حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا ارادہ بھی کیا جا رہا ہے۔

پولیس چیف نے کہا کہ گرفتار ڈرائیورز کو قابل ضمانت سیکشن کے تحت ضمانت نہیں دی جائے گی، تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا مل سکے۔

Advertisement

انہوں نے شہر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر