Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی ہدایت پریونان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم

Now Reading:

وزیراعظم کی ہدایت پریونان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم
وزیراعظم شہبازشریف

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعظم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔

گزشتہ روزکشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ریسکیوکرلیا گیا۔ یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریکیسوکیے گئے افراد اوران کے اہل خانہ کے مابین روابط اورانکی مدد کیلئے سرگرم ہے۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پرنائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ محمد اسحاق ڈار واقعےمیں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی و مدد کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

وزیرِاعظم کے فوری نوٹس پرپاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے، خصوصی سیل یونانی جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت اورورثا کی اپنے پیاروں تک رسائی یقینی بنائے گا۔

یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کیلئے +30-6943850188 پر واٹس ایپ کی سہولت فراہم کردی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں حادثے کا شکار پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔  معصوم شہریوں کو ورغلا کر انسانی اسمگلنگ کے مزموم فعل میں شریک عناصر کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ واقعے میں متاثرہ افراد اور انکے اہل خانہ کی حکومت پاکستان اور یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ہر ممکن معاونت کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر