سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کی معیشت کی معاونت کے لیے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب امریکی ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
یہ رقم 5 دسمبر 2024 کو میچور ہونی تھی، جسے اب مزید ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ ڈپازٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں جمع کرایا گیا تھا اور اس توسیع کا مقصد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنا اور معیشت کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے ڈپازٹ کی مدت میں یہ توسیع دونوں ممالک کے مابین گہرے اور قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔
3 ارب ڈالر کے اس ڈپازٹ کا معاہدہ سب سے پہلے 2021 میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ساتھ طے پایا تھا۔
بعد ازاں، 2022 اور 2023 میں شاہی احکامات کے تحت اس ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی تھی۔
یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کے حل میں مدد فراہم کرنے اور مسلسل حمایت فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے اس فیصلے سے نہ صرف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو تقویت ملے گی بلکہ یہ ملک کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس نوعیت کے اقدامات برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہیں اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیتے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
