Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف کی ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

Now Reading:

وزیراعظم شہبازشریف کی ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم کل 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم کل 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف نے نومبر 2024 میں ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2.9 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر بھیجنے پر وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں، جن کی محنت اور عزم نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نومبر 2024 میں ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو حکومت کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر 14.8 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، جس کا سہرا حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو جاتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور ان کا کردار ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہمارے قیمتی اثاثے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے محنت سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور ان کی کامیابیاں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر