انسانی سمگلنگ کے تدارک کے لیے 2023 میں تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
حکومت نے انسانی سمگلنگ کے تدارک کے لیے 2023 میں تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
انکوائری کمیٹی کی سربراہی ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فائننسنگ آف ٹیررزم اتھارٹی مشتاق سکھیرا کریں گے۔
کمیٹی میں تین ارکان شامل ہوں گے، جو 2023 کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔ انکا مقصد یہ ہوگا کہ ایف آئی اے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا آڈٹ کیا جائے اور انسانی سمگلرز اور سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے حکام کی جانب سے کارروائی میں تاخیر کا جائزہ لیا جائے۔
کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ 2023 کی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے کے ذمہ دار کون ہیں اور اس کی رپورٹ دو روز میں وزیراعظم آفس کو بھجوائی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد انسانی سمگلنگ کے خلاف حکومت کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانا ہے اور اس کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
