Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی ضمنی انتخاب میں رانا طاہر کی کامیابی پر مبارکباد

Now Reading:

وزیر اعظم کی ضمنی انتخاب میں رانا طاہر کی کامیابی پر مبارکباد
وزیراعظم

وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ شیخوپورہ پی پی-139 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا طاہر کی واضح کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد اور ترقی و خوشحالی کے عزم کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 4.9 فیصد تک لانا، عام آدمی کی زندگی میں آسانی اور معاشی اعشاریوں میں بہتری جیسے اقدامات عوامی اعتماد کا سبب بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی-139 کے عوام نے جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر کے ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

وزیراعظم نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت اور پارٹی ورکرز کی محنت کو کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے دن رات کام جاری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے اس کامیابی کو حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

وزیراعظم نے پی پی-139 کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے نئے باب کی بنیاد ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر