اسموگ تدراک کیس؛ اسکولوں کی رجسٹریشن اسکول بسوں کی پالیسی سےمشروط
لاہورہائیکورٹ میں اسموگ تدراک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اسکولوں کی رجسٹریشن کو اسکول بسوں کی پالیسی کے ساتھ مشروط کردیا۔
عدالت نے تمام اسکولوں کی رجسٹریشن ایک ماہ بعد دوبارہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو اسکول بسوں کی پالیسی پرعمل نہیں کرتے انکی رجسٹریشن معطل کر دی جائے۔
لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ٹیپا کی کمیٹی بنا کرلاہورمیں ٹریفک پلان طلب کرلیا، عدالت نےاسکول بسوں کی نئی پالیسی اورعدالتی فیصلے ہرعمل درآمد رہورٹ طلب کرلی۔
جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ شہرکی ٹریفک کا بہت برا حال ہے سڑکوں کاسروے کرایاجائے۔ انھوں نے ایچیسن کالج کوبھی طلبا کےلئے بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔
ہائیکورٹ نے سیکریٹری ہائیرایجوکیشن اوراسکولزایجوکیشن کوعدالتی فیصلے پرعمل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسکول مالکان بہت پیسہ کما رہے ہیں۔ نجی اسکول مالکان اسکول بسیں نہ چلاکرعدالتی فیصلے کو نظرانداز کررہے ہیں۔
عدالتی حکم پرسیکرٹری اسکولزعدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ بسیں چلانے کےحوالے سے رولز بنائے جارہے ہیں جس پرعدالت نے کہا کہ رولز نہیں پالیسی بنا کر ایک ماہ میں نافذ کی جائے۔
اس کے ساتھ لاہورہائی کورٹ نے سماعت موسم سرماکی عدالتی تعطیلات کےبعد تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
