 
                                                      کوشش ہے کہ شرح سودکو سنگل ڈیجٹ پر لے جائیں، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ معیشت کا پہیہ چلناشروع ہوگیا ہے، کوشش ہے کہ شرح سود کوسنگل ڈیجٹ پرلے جائیں، ملک کسی سہارے پرنہیں خود ترقی کرکے آگے آئے، مثبت پالیسیوں کےباعث ملک میں معاشی استحکام آیا۔
کمالیہ میں وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ شہرمجھے پسند ہے، سیالکوٹ کے لوگ خودانحصاری کے حوالےسےمثال ہیں، بجٹ کی تیاری میں تجاویزکے لیے اسٹیک ہولڈرزکے پاس جائیں گے۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ سیالکوٹ کے تاجروں سے بہت متاثرہوں، کھدراب پاکستان نہیں دنیا کا برانڈ بن چکا ہے، گزشتہ دو، تین ہفتوں سے مختلف شہروں کےدورے کررہا ہوں، اللہ کاشکرہے افراط زر5 فیصد کے قریب پہنچ چکاہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آپ کاکام اپنے کاروبارپرتوجہ دیناہے، آزاد ذرائع بھی بتا رہے ہیں معیشت بہترہورہی ہے، معیشت کا پہیہ چلناشروع ہوگیا ہے، کوشش ہےشرح سودکوسنگل ڈیجٹ پرلے جائیں، کسی سہارے پرنہیں خود ترقی کرکے آگے آئے، مثبت پالیسیوں کےباعث ملک میں معاشی استحکام آیا۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ اختلاف ہوسکتے ہیں لیکن ملک کی خاطراکٹھےہوجائیں، شرح سودجتنی کم ہوگی اتناکاروباری حضرات کوفائدہ دے گی، معیشت کےلیےسب کوایک پیج پرہوناچاہیے، معاشی اہداف ہمیں استحکام کی طرف لے کرجارہےہیں، فیصلہ کیا ہےاب ہم اسلام آبادمیں دربارلگا کر نہیں بیٹھیں گے۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ جوباتیں ہم نے کہی تھیں وزیراعظم کی قیادت میں کرکےدکھائیں گے، ہم چیزیں امپورٹ کرتےہیں اس کی بنیادپرچیزیں بناتے ہیں، کچھ چیزیں ایکسپورٹ کرتےہیں کچھ نہیں کرپاتے، امپورٹ بڑھنے پرہمارے زرمبادلہ کےذخائرمیں کمی ہوتی ہے، بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ ہونے پرآئی ایم ایف کے پاس بھاگتےہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ نے مذید کہا کہ ٹیکس کےنظام میں بہتری لارہےہیں، برآمدات پرمبنی معیشت کوفروغ دینےکی ضرورت ہے، جن کوٹیکس دینا چاہیے ان کودیناپڑےگا، پاسکوسب سے زیادہ کرپٹ ادارہ ہے، کوشش ہےٹیکس نہ دینے والوں پرمزیدبوجھ نہ پڑے، اویس لغاری محنت کررہے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہرطبقےکوٹیکس میں اپناحصہ ڈالناہوگا، ہماراٹیکس ٹوجی ڈی پی 9 سے 10 فیصدہے جسے13.5پرلےجانا ہے، چاول کی برآمدات 5ملین ڈالرتک بڑھ جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 