عالمی کرکٹ کے طاقتور ترین کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے سیکریٹری کے عہدے کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین بننے کے بعد یہ اہم عہدہ خالی ہو گیا ہے، اور ابھی تک اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
فی الحال کئی نام زیر غور ہیں جن میں بی سی سی آئی کے موجودہ جوائنٹ سیکریٹری ڈیو جیت سائیکیا اور گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل شامل ہیں۔ تاہم، ابھی تک ان ناموں پر حتمی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے اور فیصلہ کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سیکریٹری کے انتخاب کا عمل اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ عہدہ نہ صرف بی سی سی آئی کی داخلی امور کو سنبھالنے کے لیے ضروری ہے بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کے معاملات میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس فیصلے کے بعد ہی بورڈ کی آئندہ حکمت عملی اور کرکٹ کے انتظامات میں واضح تبدیلیاں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
