Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بلائنڈ ایکشن کمیٹی کا احتجاج، کراچی میں بدترین ٹریفک جام

Now Reading:

سندھ بلائنڈ ایکشن کمیٹی کا احتجاج، کراچی میں بدترین ٹریفک جام

سندھ بلائنڈ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نابینا افراد نے آج کراچی پریس کلب قریب دین محمد فائی روڈ پر دھرنا دیا جس کے باعث کراچی میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔

نابینا افراد کا مطالبہ تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرائی جائے اور سندھ میں تمام نابینا افراد کو مستقل ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ وہ بصارت سے محروم افراد کی فہرست فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ انہیں حکومت کی جانب سے مناسب ملازمتیں دی جا سکیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس اور اطراف کی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

دفاتر سے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ مزید بڑھ گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری دین محمد وفائی روڈ پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے سے روک دیا۔

Advertisement

ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم مظاہرے کے جاری رہنے تک ٹریفک کی صورتحال بدستور متاثر رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر