
الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں مراد سعید شریک تھا اور اپنے ساتھ مسلح جتھہ لایا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے احتجاج کی ناکامی کو چھپانے کے لیے “لاشوں کی سیاست” کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا جب پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام ہو گیا، تو شرمندگی چھپانے کے لیے لاشوں کی سیاست کی گئی۔ اگر پی ٹی آئی کو کسی قسم کی امداد کا اعلان کرنا تھا تو انہیں کرم کے شہداء کے لیے اعلان کرنا چاہیے تھا، نہ کہ سیاسی فائدے کے لیے۔”
انہوں نے کہا کہ مراد سعید تربیت یافتہ مسلح افراد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے پی ہاؤس میں روپوش ہے، آپ کیا چاہتے ہیں کہ وفاق کے پی ہاؤس میں کارروائی کرے، گرفتاری کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پولی کلینک اورپمز کا بیان آ گیا ہے کہ شیلنگ سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کے ایک کروڑ روپے کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “یہ اعلان شرمندگی کے سوا کچھ نہیں، کیونکہ اگر واقعی انہیں عوام کی فکر ہوتی تو وہ شہداء کے لیے کچھ کرتے۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کے دوران جس شخص کو کنٹینر کے اوپر سے گرفتار کیا گیا، وہ افغان شہری تھا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں اسلحے سے لیس افراد شامل تھے، جن میں سے 45 بندوقیں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ کوئی معمولی احتجاج نہیں تھا، بلکہ دہشت گردوں کی طرح کی کارروائیاں کی جا رہی تھیں۔”
عطاتارڑ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی اور یہ غیرقانونی تھا۔ عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی احتجاج کا انعقاد غیرقانونی ہے، اور پی ٹی آئی نے اس کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ہمیشہ اپنے ناکامیوں اور فرار کو چھپانے کے لیے جھوٹی کہانیاں بنائیں۔ “جب بھی غیر ملکی وفد اسلام آباد آتا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کی کال دیتی ہے، تاکہ ملک کی امن و سکون کو خراب کیا جا سکے۔”
وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ “سوشل میڈیا پر جھوٹی اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔”
عطاتارڑ نے اس موقع پر کہا کہ ریاست کا کام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے، اور ریاست کبھی بھی غیرقانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔ ریاست اپنی رٹ قائم رکھے گی، اور اس طرح کی تخریب کاری کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔”
وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کی قیادت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ لوگ جو بھی سازش کر رہے ہیں، ان کا مقصد صرف اور صرف اپنے سیاسی مفادات کے لیے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News