Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: قطر کے قومی دن کی تقریبات، فوارہ چوک پر جشن

Now Reading:

کراچی: قطر کے قومی دن کی تقریبات، فوارہ چوک پر جشن

قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر فوارہ چوک پر پاک قطر پرچم لہرا دیے گئے۔ اس موقع پر قطر کے قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھے۔

تقریب میں فائر ورک کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے شرکاء کو محظوظ کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک قطر دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے، اور اس موقع پر قومی یکجہتی کا جوش و جذبہ دیکھا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قطر کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے دو طرفہ تعلقات نئی جہت میں داخل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے قطر کے سرمایہ کاروں کو سندھ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قطر کی سرمایہ کاری سے خطے میں غربت اور مہنگائی کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے، اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔

Advertisement

قطر کے قونصل جنرل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی پاکستان سے دوستی ہمیشہ مستحکم رہی ہے اور وہ خطے میں پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے قطر کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستان کے دوست ممالک میں اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روایتی طور پر فوارہ چوک پر ہونے والی تقریبات میں ہمیشہ وی وی آئی پیز کی موجودگی کے باعث ٹریفک رک جاتا تھا، لیکن آج وی وی آئی پیز کی موجودگی کے باوجود ٹریفک بلا تعطل جاری رہا، جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر