
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئیں، جہاں بیجنگ ایئرپورٹ پر اُن کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
مریم نواز کو ایئرپورٹ پہنچنے پر گلدستہ پیش کیا گیا، جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے چھ اعلیٰ عہدیدار اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے چین میں اپنے قیام کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی وفد کے سربراہ نے پاکستانی وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ ہم پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں اور پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا اور پاک چین تعلقات میں نئی جہتیں آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News