وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر دوستی کے ایک مضبوط رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے قطر کے ترقیاتی سفر کو شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دور اندیش قیادت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی ترقی کا لوہا منوایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر کی دانشمند قیادت نے ملک کو ایک متحرک اور جدید اسلامی ریاست میں تبدیل کیا ہے، جس کی بہترین مثال اس کی اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی پوزیشن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے حالیہ دورے کے دوران دوحہ میں پاکستان کی ثقافت کی نمائش کا افتتاح کیا، جہاں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امیر قطر پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات پر بات چیت جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ آئی ٹی اور اے آئی کے شعبوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ قطر میں پاکستان کا مختلف شعبوں میں اہم کردار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر کے دورہ پاکستان کا بے صبری سے انتظار کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
