 
                                                                              پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔
جنوبی افریقا نے 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنا لیے ہیں۔
ہینرچ کلاسن 17 اور ریسی وین ڈوسن 25 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دے دیا۔
گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، صائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی۔
جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
3 اوورز کے بعد بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا، بارش تھمنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو امپائزز نے میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا۔
پاکستان کی ابتدائی وکٹ 1 رن پر گری جب عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے، اوپنر صائم ایوب کا ساتھ دینے کے لیے بابر اعظم کریز پر پہنچے۔
دونوں کی شراکت میں 114 رنز بنے، بابر اعظم 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صائم ایوب نے شاندار 101 رنز کی اننگ کھیلی۔ محمد رضوان نے 53 رنز بنائے، سلمان آغا 48 اور طیب طاہر نے 28 رنز بنائے۔
پروٹیز کی جانب سے کاگیسورباڈاکی3،مارکوینسین اور بیورن فورٹن کی 2-2 وکٹیں اور کوینامپاخا اور کوربن بوش نے 1-1 وکٹ لی۔
پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 