Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیول چیف کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

Now Reading:

نیول چیف کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحرین کا دورہ کیا جہاں انہوں ولی عہد اور وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے مملکت بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور بحرین ڈیفنس فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بحرین کے فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر، اور رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

نیول چیف نوید اشرف نے بحرین میں اپنی موجودگی کے دوران رائل بحرین نیول فورس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جنگی جہاز “منامہ” کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے بحرین کے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر ایک لیکچر بھی دیا، جس میں خطے کی سلامتی اور دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات پر اہم نکات پیش کیے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ نیول چیف نوید اشرف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعاون کو نئی جہت دینے کا باعث بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر