Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، مذہبی جماعت کے دھرنے جاری، متعدد سڑکیں بند، شہری رُل گئے

Now Reading:

کراچی، مذہبی جماعت کے دھرنے جاری، متعدد سڑکیں بند، شہری رُل گئے

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث اہم سڑکیں آج بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا انتظام کرتے ہوئے شہریوں کو مختلف روٹس کی جانب روانہ کر رہے ہیں۔

نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے، جس کے باعث سڑک بند ہے اور ٹریفک کو پیپلز چورنگی اور گرومندر سے سولجر بازار بھیجا جا رہا ہے۔

اسی طرح کامران چورنگی پر بھی دھرنا جاری ہے اور سڑک بند ہونے کے باعث ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی کے ذریعے اندرون علاقوں کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

ابو الحسن اصفہانی روڈ اور عباس ٹاؤن پر بھی دھرنے کے باعث سڑکیں بند ہیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک اور اندرون گلیوں سے سروس روڈ کے ذریعے پنجاب اڈہ کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

فائیو اسٹار چورنگی پر بھی دھرنا جاری ہے اور سڑک بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی سروس روڈ سے جاری ہے۔

 یونیورسٹی روڈ میٹرو کے قریب ہونے والے دھرنے کی وجہ سے سڑک بند ہے اور ٹریفک کو اندرون علاقوں کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

سرجانی روڈ اور شمس الدین عظیمی روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں، اور ٹریفک کو ٹوٹل پیٹرول پمپ سے سروس روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

انچولی شاہراہ پاکستان پر ہونے والے دھرنے کے باعث سہراب گوٹھ جانے والی شارع بند ہے، اور ٹریفک کو واٹر پمپ چورنگی سے گلبرگ چورنگی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر ایک پر بھی دھرنا جاری ہے اور سڑک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔

عائشہ منزل امام بارگاہ کے سامنے دھرنے کے باعث سڑک بند ہے، اور ٹریفک کو عائشہ منزل برج کے اوپر سے بھیجا جا رہا ہے۔

Advertisement

جوہر موڑ سے جوہر چورنگی جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، تاہم جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے والا ٹریک بدستور بند ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متبادل راستوں پر سفر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کمی آئے اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر