Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت، افواج پاکستان کا بھرپور خراج عقیدت

Now Reading:

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت، افواج پاکستان کا بھرپور خراج عقیدت

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیف اور افواج پاکستان نے سوار محمد حسین شہید کو ان کی قربانی اور بہادری کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔

سوار محمد حسین شہید نے 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔

شکرگڑھ سیکٹر کے علاقے ظفروال میں دشمن کے درجنوں ٹینکوں کو تباہ کرنے کے دوران سوار محمد حسین شہید نے اپنی حکمت عملی اور بے مثال جرات سے دشمن کی صفوں میں خوف پیدا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید نے دشمن کے ٹینکوں کی نشاندہی کر کے اپنی ٹیم کو ہدایات دیں، جس کے نتیجے میں 16 ٹینک تباہ ہوئے۔

Advertisement

اسی دوران دشمن کی مشین گن کی گولی سوار محمد حسین کے سینے پر لگی، مگر وہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر میدان میں ڈٹے رہے اور ملک کی حرمت کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید کی بہادری اور قوم سے وفاداری ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر