Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تقرری، 46 ناموں پر غور ہوگا

Now Reading:

سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تقرری، 46 ناموں پر غور ہوگا

سندھ ہائیکورٹ میں خالی 12 ایڈیشنل ججز کی آسامیوں پر تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن 46 ناموں کا جائزہ لے گا۔ اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری جوڈیشل کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو 46 امیدواروں کے نام ارسال کر دیے ہیں، جن میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 40 وکلاء شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سریش کمار، خالد حسین شاہانی اور مشتاق احمد لغاری کے نام شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیشن ججز میں تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہیسر کے نام شامل ہیں۔

جبکہ 40 وکلاء کی فہرست میں علی حیدر، نثار احمد بھمبرو، ریاضت علی، میراں محمد شاہ، راجہ جواد علی، عبید الرحمان خان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور خان، محمد عثمان علی ہادی، محمد عمر لاکھانی، منصور علی، محمد ذیشان، محمد جعفر رضا شامل ہیں۔

Advertisement

ان کے علاوہ ذوالفقار علی سولنگی، حق نواز تالپور، عبدالحامد، فیاض الحسن شاہ، محسن قادر شاہوانی، قاضی محمد بشیر، سندیپ ملانی، محمد حسن اکبر، احمد شاہ، امداد علی، چوہدری عاطف رفیق، جمشید ملک، عرفان میر، جان علی جونیجو، ولی محمد کھوسو، فیاض احمد، الطاف حسین، غلام محی الدین، راشد مصطفیٰ، ارشد زاہد، طارق احمد، صغیر احمد، وزیر حسین، پرکاش کمار، محمد ذیشان، ریحان عزیز اور شازیہ ہنجرا کے نام بھی وکلاء کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 جنوری کو منعقد ہوگا، جس میں ان ناموں پر غور کر کے حتمی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر