
سموگ تدارک کیس؛ گذشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی گذشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے محکمہ اسکولزکو نجی سکولوں کو رجسٹریشن کی تجدید کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق نجی اسکول محکمہ اسکولزکو طلبا کو بسوں کے ذریعے لے جانے کا منصوبہ پیش کریں۔ منصوبے نامکمل یاجاری کردہ ہدایات کے تقاضوں کے مطابق نہ ہونے کا محکمہ اسکول جائزہ لے۔ تاکہ ہدایات نظرانداز کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جاسکے۔
لاہور ہائی کورٹ نے نقل وحمل کے ذرائع کی شق شامل کرکے مسودہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شق میں اضافہ سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو قواعد کے نفاذ کا اختیار بھی ہوگا۔ لاہوراورگردونواح میں سڑکوں کی تعمیر کا خاطر خواہ کام نہیں ہوا۔
فیصلے میں عدالت نے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے ٹریفک پلان اورسڑکوں کی تعمیر کاپلان لےکرعدالت حاضر ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News