Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے فور صرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، سید مراد علی شاہ

Now Reading:

کے فور صرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، سید مراد علی شاہ
وزیراعلٰی سندھ

کے فور صرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، سید مراد علی شاہ

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کےفورصرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، جوبھی مسائل ہیں ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شہید بھٹوایکسپریس وے کے پہلے فیزکے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ شہید بھٹوکی فنانسنگ میں بہت مسائل ہوئے، ایک بینک کے چیئرمین نے کہا تھا 100 فیصد فنڈنگ ہم کریں گے، ماحول ایسا بنایا گیا کہ سندھ حکومت کوبینک نےفنڈنگ نہیں کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فورصرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، جوبھی مسائل ہیں ہمارےساتھ ملکر کام کریں، ہم کیوں باہر سے لوگوں کو ڈھونڈتے ہیں بینکوں کے پاس جاتے ہیں، عقیل اورعارف بھائی سےکہوں گا ہمارے ساتھ ملکرکام کریں۔

سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہمیں پانی کی کمی کا پتہ ہے، حب ڈیم سے40سے50ملین گیلن پانی لےسکتے ہیں، اگست کے بعد حب ڈیم سے100ملین گیلن پانی لےآئیں گے، اس کیلئے ہمیں واپڈا سے ایڈیشنل ایلوکیشن چاہیے ہوگی، کے فوراورحب کی کمپلیشن کے بعد کراچی میں400 ملین گیلن ایڈیشنل پانی لائیں گے۔

وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ ایف ٹی سی سے لیکراسٹارگیٹ تک شارع فیصل نیا بنا ہے، ماڑی پور، طارق روڈ ساری نئی سڑکیں بنائی ہیں، کراچی میں اورنج لائن، گرین لائن بن چکی ریڈلائن بن رہی ہے، شاہراہ بھٹوکا آج سے 30 سال پہلے بینظیربھٹونے کراچی پیکج دیاتھا، پیکج میں شاہراہ بھٹو، لیاری ایکسپریس وے ودیگرمنصوبےشامل تھے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ کراچی سے ٹریفک کادباؤکم کرنابینظیربھٹوکاوژن ہے، ہمارے پاس وسائل بہت محدودہیں، بہت کچھ کرناچاہتے ہیں لیکن وسائل نہیں ہیں، سندھ حکومت کاعوامی خدمت کا تیزترین سفرجاری، سندھ حکومت کاعزم عوام کی خدمت ہے، ملیرایکسپریس وےسب سے بڑاپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیرایکسپریس وے کی لمبائی 39 کلومیٹرہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیوسےشروع ہوکرملیرندی تک پھیلا ہوا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےشہید بھٹوایکسپریس وے کے پہلے فیزکاافتتاح کردیا۔ پہلے فیزکی تکمیل سے ائرپورٹ پہنچنےکیلئےسفرمنٹوں میں ممکن ہوگا۔ شاہراہ بھٹوایکسپریس وے کورنگی تاکاٹھورسپرہائی وے تک ہے۔ شہید بھٹوایکسپریس وے کا دوسرا فیزقائدآبادتک مارچ میں مکمل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر