
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی
اڈالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
سماعت کے دوران بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے، وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ بنیامین پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرذوالفقارعباس نقوی نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی کو گواہ پرجرح کرنے کی استدعا کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پہلے بشری بی بی کے وکیل گواہ پرجرح مکمل کریں پھرہم کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پرجرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرجرح کا عمل مکمل نہ کیا گیا تو تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News