
پاکستان نیول اکیڈمی میں کیڈٹس کا شاندار پریڈکامظاہرہ، قومی پرچم کو سلامی
پاکستان نیول اکیڈمی میں کیڈٹس نے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی پرچم کوسلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 122ویں مڈشپ مین، 30ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔
کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈورتصوراقبال نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کوجدید خطوط پرتربیت فراہم کی گئی۔
کموڈورتصوراقبال نے خطاب میں کہا کہ کیڈٹس نے جدیدآپریشنزمیں حصہ لینےکی تربیت بھی حاصل کی۔
اس موقع پرپاکستان نیول اکیڈمی میں کیڈٹس نے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کیا اورقومی پرچم کوسلامی دی۔ مہمان خصوصی ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے پریڈ کامعائنہ کیا۔
پاکستان نیوی کے جوانوں نے خوبصورت اندازمیں فن کامظاہرہ کیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو کیڈٹس نے سلامی پیش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News