Advertisement
Advertisement
Advertisement

منڈی بہاؤالدین؛ آتش گیر موادپھٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Now Reading:

منڈی بہاؤالدین؛ آتش گیر موادپھٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
منڈی بہاؤالدین

منڈی بہاؤالدین؛ آتش گیر موادپھٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

منڈی بہاؤالدین میں مکان میں آتش گیرمادہ پھٹنےسے بچے اور خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

منڈی بہاوالدین کےعلاقے کوٹ پھولے شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں آتش بازی کے بارود میں آگ لگنے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے نتیجے میں ایک مکان کی چھت گرگئی، جس کے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قراردیا جا رہا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ مکان مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 1 سالہ بچی پاکیزہ، 6 سالہ ثاقب، 35 سالہ سمیرا، 32 سالہ عمران، 25 سالہ فرحان اور30 سالہ رمشہ شامل ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں عاصم، رضوان، کامران، موسیٰ، ہاشم، اور عائشہ شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر سرکاری اسپتال پھالیہ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اورجائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس تھانہ پاہٹریانوالی کے ایس ایچ او محمد اکرم ہنجن کے مطابق دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ مقامی افراد نے حکومت سے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر