Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، وزیراعظم
ہم ان تعصبات کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جوانسانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، وزیراعظم

ہم ان تعصبات کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جوانسانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، پاک فوج کےجوانوں نےقربانیاں دیکرہمارے کل کو محفوظ کیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کےخاطرخواہ تنائج سامنے آئے، اسمگلنگ کےخاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کوجاتاہے، پاک فوج کےجوانوں نےقربانیاں دیکرہمارے کل کو محفوظ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا، گوادرکوٹرانزٹ ٹریڈکاحب بنائیں گے، ای گورننس پر تمام وزارتیں اقدامات کررہی ہیں، دیگروزارتیں بھی خود کوجدید ٹیکنالوجی، تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے برآمدات کوبڑھاناہوگا، دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے معیشت کوتباہ کیا، دھرنوں نے9 ماہ میں ملک کی معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ 9 ماہ میں اقتصادی بہتری کی گواہی عام آدمی بھی دے رہا ہے، دسمبر میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،  کاروباری حضرات کو 89 فیصدریلیف ملا، رواں مالی سال ترسیلات زر15ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ یہی کارکردگی رہی توترسیلات35ارب ڈالرکاہدف حاصل کرلیں گی، معاشی استحکام آگیا، اب ٹیک آف کرنا ہے، ملک کی معاشی ترقی مقصود ہے تومعیشت کیلئے اہم کردارادا کرنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ معیشت میں استحکام لاناہے، اپنی ترجیحات کواس طرف لگاناہے، اڑان پاکستان پروگرام ملک کی معیشت کومزیداستحکام دے گا، 72ارب روپےکی محصولات بہترین کارکردگی کی علامت ہیں۔

نئےسال کےآغازپروزیراعظم شہبازشریف نے قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعاہے نئے سال میں ہم غلطیوں کوسدھارکرایک نئی شروعات کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر