
احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی
احتساب عدالت لاہورنے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران پرویزالہی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالتی اسٹاف نے پرویزالہی کی حاضری گاڑی میں جاکرمکمل کی۔ فرد جرم کی شیٹ پر پرویز الہی نے دستخط کردیے۔
احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔
عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اورکک بیکس ریفرنس پر مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت نے پرویزالہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پرنوٹس جاری کیے۔
پرویزالہی کی جگہ حاضری کیلئے انوارحسین کو پلیڈر مقرر کرنی کی درخواست دائرکی گئی۔ پرویزالہی نے بیماری کی بنیاد پر مستقل حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News