
حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا
حکومت اور پی ٹی آئی پہلے ضابطہ مذاکرات آج اسپیکرسردارایازصادق کی میزبانی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔
حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تین بجے ہوں گے، پہلے مذاکرات کا وقت گیارہ بجے تھا۔ارکان کی گیارہ بجے دستیابی کو مدنظررکھتے ہوئے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے کل نومئی چھبیس پرجوڈیشل کمیشن اورسیاسی کارکنان کی رہائی کے دومطالبات شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔
پی ٹی آئی آٹھ فروری کے انتخابات پرجوڈیشل کمیشن بنانے کو فوری طورپرمطالبات میں شامل کرنے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
حافظ حامد رضا کا مؤقف ہے کہ مذاکرات شروع کرنے کا ماحول بنانے کے لئے آٹھ فروری کے جوڈیشل کمیشن سے وقتی طورپر پیچھے ہٹے ہیں۔
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی آج کی خاص بات یہ ہے کہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور آج کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
گزشتہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے سلمان اکرم راجہ اور حامد خان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News