Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ: سنجدی کوئلہ کان میں گیس دھماکا، 12 کانکن پھنس گئے، ریسکیو آپریشن جاری

Now Reading:

کوئٹہ: سنجدی کوئلہ کان میں گیس دھماکا، 12 کانکن پھنس گئے، ریسکیو آپریشن جاری

کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں واقع کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث کان کا اندرونی حصہ منہدم ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں مزدور کان کے اندر محصور ہو گئے ہیں۔

چیف مائنز آفیسر نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل پیش آیا، جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام کانکنوں کو بحفاظت نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے چیف انسپکٹر مائنز کو فوری طور پر مزید دو ٹیمیں روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ریسکیو آپریشن کو تیز کیا جا سکے۔

میر شعیب نوشیروانی نے واضح کیا کہ اگر واقعے میں کانکنی کے طریقہ کار کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے بڑھ کر کوئی مائن اونر نہیں ہو سکتا اور حکومت مزدوروں کے حقوق اور ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

صوبائی وزیر نے مائنز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ کانوں میں حادثات کی روک تھام کے لیے جدید سہولیات فراہم کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر