وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی غذائی تحفظ اور صنعت و پیداوار کے سیکرٹریز، چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس کا مقصد ملک بھر میں چینی کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ لینا تھا۔
اجلاس کے دوران صوبہ وار اور ضلع وار چینی کی قیمتوں کی تفصیلات پر غور کیا گیا، اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایکس مل اور ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا اور عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد اور لاہور کی انتظامیہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کر رہی ہے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں چینی کی قیمت حکومتی ہدایات کے مطابق اوسطاً 165 روپے فی کلو ہے، اور میڈیا کو ان علاقوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جہاں قیمتیں حکومتی ہدایات کے مطابق مستحکم ہیں۔
خیبرپختونخوا کے نمائندوں نے پنجاب کے ساتھ مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور رانا تنویر حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہونے کا عہد کیا۔
رانا تنویر حسین نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
