Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، عید کے روز بھی قاتل ٹریفک موت بانٹنے میں مصروف

Now Reading:

کراچی، عید کے روز بھی قاتل ٹریفک موت بانٹنے میں مصروف

کراچی میں ٹریفک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، عید کے روز بھی سڑکوں پر موت رقصاں رہی۔ گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سال 2024 کے ابتدائی تین ماہ میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 232 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 3000 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں بھاری گاڑیوں کی ٹکر جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔

ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، ٹریلر کے نیچے آ کر 24 افراد ہلاک ہو گئے اور واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر 15 افراد جان سے گئے۔

مزدا گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بس نے 9 افراد کی زندگی چھین لی۔

Advertisement

ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے، جو تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زندگیاں چھیننے والے حادثات میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 حادثات میں جاں بحق ہونے والے 176 افراد مرد تھے، 26 خواتین، 23 معصوم بچے اور 7 بچیاں بھی بے رحم سڑکوں کی  نذر ہو گئیں۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے باعث شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور ہیوی ٹریفک کے لیے موثر حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو یہ حادثات مزید جانیں لیتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر