Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس

Now Reading:

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی (SIFC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیرھواں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز، اور اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔

اجلاس میں کنیکٹیویٹی و انفراسٹرکچر، تیل و گیس، بندرگاہوں و بحری امور جیسے اہم شعبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

خصوصی طور پر بلوچستان، پنجاب، اور سندھ میں موٹر وے اور شاہراہوں کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ان منصوبوں کی تکمیل میں تیز رفتاری لانے کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔

Advertisement

کمیٹی نے بندرگاہوں سے منسلک سڑکوں کی تیز رفتار تکمیل کے لیے پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنانے پر زور دیا۔ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے حکومت نے اس ماڈل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔

کمیٹی نے بین الوزارتی امور کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے پالیسی اقدامات اور متعلقہ فریقین سے مشاورت کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر