 
                                                                              جرمنی کی جونئیر ہاکی ٹیم چار میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے آج صبح لاہور پہنچ رہی ہے۔
یہ سیریز پاکستان میں ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیوں کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) رانا مجاہد کے مطابق، جرمنی اور پاکستان جونئیر ہاکی ٹیموں کے درمیان میچز 6، 8 اور 11 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آخری میچ 13 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔
رانا مجاہد نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے سیریز کے تمام میچز مصنوعی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیریز پاکستان میں ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا سنگ میل ہے، اور ملک میں ہاکی کی ترقی کے لئے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سیکرٹری پی ایچ ایف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان جلد دنیائے ہاکی کی ٹاپ ٹیموں کی میزبانی بھی کرے گا، جس سے نہ صرف ہاکی کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی بلکہ ملک میں کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 