
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سی ڈی اے کے چار افسران کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی اسلام آباد کے مختلف مواضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ افراد کو پلاٹ الاٹ کرنے کے معاملے میں کی گئی۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں۔ یہ ملزمان سی ڈی اے میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات تھے، جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ شامل ہیں۔
ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق، ملزمان نے کرپشن کی بدولت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 43 پلاٹس غیر مستحق افراد کو الاٹ کئے، جس سے اربوں روپے کی بدعنوانی کی گئی۔
ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے یہ پلاٹس غیر متعلقہ لوگوں کو فراہم کیے۔
ایف آئی اے نے اس مقدمے میں مجموعی طور پر 46 ملزمان کو نامزد کیا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کرپشن کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News