
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے رمضان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے 2024 کے انتخابات میں مسلم کمیونٹی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ شام بخیر اور اس خاص افطار ڈنر میں خوش آمدید۔ جیسے کہ ہم رمضان کے مقدس مہینے میں ہیں اور میں اپنے مسلمان دوستوں سے کہوں گا رمضان مبارک۔
وائٹ ہاؤس کے اس تقریب میں مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں، سفارتکاروں اور حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان روحانی غور و فکر اور خود پر قابو پانے کا موسم ہے۔ اس مقدس مہینے کے دوران مسلمان دن کے آغاز سے شام تک روزہ رکھتے ہیں، اپنی عبادت اور خدا کی رضا پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
پھر دنیا بھر کے مسلمان ہر رات اپنے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ افطار کے ذریعے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور روزہ افطار کرتے ہیں۔ ہم سب دنیا بھر میں امن کی خواہش رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News