
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کی۔
یہ ملاقات پانچ ماہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی مذہبی اور ثقافتی روابط کو بھی سراہا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تجارت اور عوامی روابط میں مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News