Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کا ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

Now Reading:

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کا ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جس میں تین خوارج مارے گئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن کے دوران تین خوارج کے جہنم واصل ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں اور پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنے عزم اور ہمت سے تین خارجیوں کو جہنم واصل کیا، جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے اس عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم دونوں نے اپنے بیانات میں ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی عوام اور افواج متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں گے اور ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر