
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز پیر ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں مرکرزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا، اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام کے علاوہ مذہبی امور اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کل عید الفطر منانے کے حوالے سے پوری قوم کو مبارکباد دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے 90 فی صد علاقوں میں مطلع صاف ہے جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News