Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس علی باقر نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ سفارش

Now Reading:

جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس علی باقر نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ سفارش

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں ججز کی تقرری، ریمارکس کی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کی تعیناتی شامل ہیں۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کثرت رائے سے منظور کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ، لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز سے متعلق 2 جولائی 2024 کے اجلاس میں دیے گئے ریمارکس کو حذف کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق، ججز سے متعلق “عوامی تاثر درست نہ ہونے” جیسے ریمارکس کو بھی کثرت رائے سے حذف کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ نئے ممبران کی تقرری کا فیصلہ بھی کیا گیا۔:

جسٹس (ر) مقبول باقر کو سندھ سے جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا، جسٹس (ر) نذیر لانگو کو بلوچستان ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کا رکن بنایا گیا۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رکن مقرر کیا گیا جبکہ جسٹس (ر) شاکر اللہ جان کو پشاور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا۔

یہ تقرریاں جوڈیشل کمیشن کی ساخت کو مزید فعال بنانے اور اعلیٰ عدلیہ میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر جوڈیشل کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ادارے کی فعالیت، شفافیت اور آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے ججز کی تقرری کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر